05 فروری ، 2014
راولپنڈی… کرکٹر سہیل تنویر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں ،بدھ کو ان کی رسم حنا کی تقریب ہوئی ، سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یہ شادی ان کے لئے خوش قسمتی لائے گی ، راول پنڈی میں جیو نیوز کی نمائندے فرحت جاوید سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ولیمے کے بعد وہ ہنی مون کے لئے نہیں بلکہ ٹی 20 کھیلیں گے،بتایا جاتا ہے کہ میچوں کے لیے ولیمے کے بعد ہنی مون کا پروگرام ہی کینسل کردیا گیا ہے۔