05 فروری ، 2014
کراچی …ڈائریکٹر موسمیات بلوچستان سیف اللہ شامی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج رات سے بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔ یہ با ت انہوں نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہی۔ سیف اللہ شامی نے کہا کہ کوئٹہ ،ژوب ،لورالائی ،زیارت ،کان مترزئی ،پشین ،مستونگ،قلات ،خضدار اور خاران سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ ڈائریکٹر موسمیات بلوچستان نے بتایا کہ بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا امکان بھی ہے۔ ڈائریکٹر موسمیات بلوچستان نے بتایاکہ بارش اوربرف باری کا سلسلہجمعرات کی شام کو ختم ہوجائے گا جس کے بعد تین روز تک مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔