انٹرٹینمنٹ
06 فروری ، 2014

پاکستان موسیقی کے شعبے میں بھی ایٹمی طاقت ہے؛ راحت فتح

پاکستان موسیقی کے شعبے میں بھی ایٹمی طاقت ہے؛ راحت فتح

لاہور…گلوکارراحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسیقی کے شعبے میں بھی ایٹمی طاقت کی حیثیت رکھتا ہے۔ سندھ فیسٹیول میں شرکت کے بعد لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی نے کہا کہ سندھ کلچرل فیسٹیول میں شرکت کا تجربہ اچھا رہا، ایسے پروگرام دوسرے صوبوں میں بھی ہونے چاہئیں۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی موسیقی کو فروغ دینے کیلیے نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔

مزید خبریں :