پاکستان
06 فروری ، 2014

طالبان کمیٹی اراکین کو ہیلی کاپٹر سے پہنچایا جائے، قاری شکیل

طالبان کمیٹی اراکین کو ہیلی کاپٹر سے پہنچایا جائے، قاری شکیل

پشاور…طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد شروع ہونے والے ہیں، تاہم یہ کب شروع ہوں گے، سب ان مذاکرات کے شروع ہونے کے منتظر ہیں۔طالبان کمیٹی کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لیے مشورہ کرکے جلد مقام اور وقت طے کرلیں گے۔ تاہم دوسری جانب طالبان نگران کمیٹی کے سربراہ قاری شکیل نے مولانا عزیز سے کہا ہے کہ حکومت طالبان کمیٹی کے اراکین کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچائے۔یہ بات قاری شکیل نے طالبان نگران کمیٹی کو ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مزید خبریں :