انٹرٹینمنٹ
06 فروری ، 2014

بالی ووڈ فلم’ہنسی تو پھنسی‘کیلئے شفقت امانت علی کے گانے کی وڈیو ریلیز

بالی ووڈ فلم’ہنسی تو پھنسی‘کیلئے شفقت امانت علی کے گانے کی وڈیو ریلیز

ممبئی …این جی ٹی …پری نیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم"ہنسی تو پھنسی"کے لیے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کے رومانٹک گانے کی وڈیو جاری کردی گئی۔امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ’ من چلا‘کے بولوں پر مبنی رومانٹک گانے کوپاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہدایتکار وِنیل میتھیوکی اس فلم میں سدھارتھ اور پری نیتی کیساتھ آدہا شرما اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلمسازو ہدایتکار کرن جوہر اور انوراگ کیشپ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال7فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔

مزید خبریں :