06 فروری ، 2014
اسلام آباد…سیکرٹری صنعت وپیداوار شفقت نغمی نے کہاہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کا مجموعی خسارہ ایک کھرب 12 کروڑ روپے سے بڑھ چکاہے، اس کی نج کاری کافیصلہ دس فروری کونجکاری بورڈمیں کیے جانیکاامکان ہے۔ اسلام آباد میں جیونیوز سے بات چیت میں سیکرٹری صنعت وپیداوار نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز کم ترین پیداواری صلاحیت پر چل رہی ہے۔اس کے خام مال کی خریداری کے لیے بھی کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔دوسری طرف حکومت نے اسٹیل ملز کے ملازمین کی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں جاری کردی ہیں ، دوماہ کی باقی ہیں ۔