پاکستان
06 فروری ، 2014

مولانا سمیع الحق اور چوہدری نثارکاروزانہ کی بنیاد پر رابطے پر اتفاق

 مولانا سمیع الحق اور چوہدری نثارکاروزانہ کی بنیاد پر رابطے پر اتفاق

اسلام آباد…طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی سے رابطہ کرکے قیام امن کیلئے ان کے کردار کو سراہاہے ، وزیرداخلہ کا کہناہے کہ حکومت دل و جان سے امن مذاکرات کی حمایت کرے گی۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے مولانا سمیع الحق سے گفت گو میں کہا کہ پوری قوم حکومت اور طالبان کمیٹیوں کی امن کوششوں کیلئے دعا گو ہے۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق اور چودھری نثار نے روزانہ کی بنیاد پررابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں :