06 فروری ، 2014
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔سائیٹ میں فرنٹیر موڑ کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص انور علی کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول کے دو بھائیوں کو پہلے ہی قتل کیا جاچکا ہے اور معاملہ جائیداد کے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ کیماڑی کے علاقے سکندر آباد میں فائرنگ کر کے بہادرعلی کو قتل کردیا گیا۔ کورنگی ڈھائی نمبر میں مکان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ صفورہ چورنگی پر ریس کورس گراوٴنڈ کے قریب فائرنگ کر کے عبدالقدیر کو قتل کردیا گیا۔ لیاری کے کھجور بازار میں فائرنگ کر کے 18سالہ ثمینہ کو قتل کردیا گیا۔ نیو کراچی سیکٹر 5ڈی میں کوچنگ سینٹر میں گھس کر چار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کوچنگ سینٹر کے مالک اور طالبہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔