پاکستان
06 فروری ، 2014

مذاکراتی عمل کی مخالف قوتیں دہشتگردی کرسکتی ہیں،عمران خان

 مذاکراتی عمل کی مخالف قوتیں دہشتگردی کرسکتی ہیں،عمران خان

اسلام آباد… عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ڈرون حملے کم کرنے کا بیان ان کی جماعت تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے،حکومت کم از کم مذاکراتی عمل مکمل ہونے تک تو ڈرون حملے رکوانے کے لیے امریکا پر دباوٴ بڑھائے۔ عمران خان اسلام آباد میں جیو نیوز کے نمائندے عابد ملک سے خصوصی گفت گو کر رہے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ڈرون حملے کم کرنے کا بیان تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے،پیشگوئی کرتا ہوں مذاکراتی عمل کی مخالف قوتیں دہشتگردی کرسکتی ہیں۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیر ستان امن مارچ اور نیٹو سپلائی لائن کی بندش جیسے اقدامات سے ڈرون حملے عالمی ایشو بن گئے۔

مزید خبریں :