پاکستان
10 جنوری ، 2012

ایم کیوایم خواتین کومردوں کے مساوی مقام دلاناچاہتی ہے،الطاف حسین

ایم کیوایم خواتین کومردوں کے مساوی مقام دلاناچاہتی ہے،الطاف حسین

نوابشاہ …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی آوازآج پاکستان کے چپہ چپہ میں گونج رہی ہے اوروہ ملک کے تمام محروموں کے دلوں کی آوازبن چکی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج نوابشاہ میں ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقدہ خواتین کے اجتماع سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں طالبات سمیت خواتین کی بڑی تعدادشریک تھی۔الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ، ایم کیوایم ملک میں خواتین کومردوں کے مساوی مقام دلاناچاہتی ہے، ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ خواتین بھی معاشرے کامساوی حصہ ہیں اورانہیں بھی ملازمتوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں برابرکاحصہ دیاجائے۔ایم کیوایم خواتین کو کاروکاری،غیرت کے نام پر قتل وغارتگری اور قرآن سے شادی جیسی ظالمانہ رسومات سے نجات دلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں کی خواتین سے کہاکہ وہ فرسودہ ظالمانہ نظام کے خلاف الطاف بھائی کاساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ میں چاہتاہوں کہ ملک میں خواتین کوعزت واحترم کی زندگی حاصل ہو،ان کااحترام کیاجائے اورانہیں حقیرنہ سمجھاجائے۔

مزید خبریں :