07 فروری ، 2014
کراچی…بلاول بھٹوزرداری نے متحدہ قومی موومنٹ سے کل یوم احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔بلاول نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا ہے کہ انکل الطاف سے اپیل کرتا ہوں کہ کل ہڑتال کی اپیل واپس لیں،کراچی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو دھمکانا محبت نہیں ،ایم کیو ایم کے جائز خدشات پر اس سے ہمدردی ہے۔