پاکستان
08 فروری ، 2014

مذاکرات شریعت ہی کے لیے کریں گے، طالبان

مذاکرات شریعت ہی کے لیے کریں گے، طالبان

پشاور…کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ مذاکرات نفاذ شریعت ہی کے لئے کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد کا کہناتھا کہ مذاکرات شریعت کے نفاذ ہی کے لیے کریں گے۔اگر ہمیں شریعت کے علاوہ کوئی اور قانون منظور ہوتا تو جنگ ہی نہ کرتے۔شاہد اللہ شاہد کا کہناتھا کہ طالبان کمیٹی کے رکن مولانا عبد العزیز کی مذاکراتی عمل سے علیحدگی کے معاملے پر کمیٹی سے ملاقات میں بات کریں گے۔

مزید خبریں :