08 فروری ، 2014
کراچی… آج تمام نجی اسکول بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آج شہر کے تمام نجی اسکول بند رہیں گے۔ جبکہ ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے موقع پر آج ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ادھر ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ آج ملک بھرمیں سازو سامان کی ترسیل بھی بند رہے گی۔