21 جنوری ، 2012
صنعا…یمن کی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار چھوڑنے کے عوض عدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ قانون کے تحت صدر علی عبداللہ صالح مکمل اور ان کے ساتھی جزوی طور پر عدالتی کارروائی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نئے قانون کی رو سے صدر کے ساتھیوں نے سیاسی مقاصد کے لئے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جو اقدامات کئے ان کے خلاف عدالتی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ لیکن اس استثنیٰ کا اطلاق دہشت گردی کی کارروائیوں پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب یمن میں احتجاجی تحریک کے رہنما صدر صالح کو استثنیٰ دینے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔