Time 09 مارچ ، 2025
دنیا

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہونے کی توقع ہے__فوٹو: فائل

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے وفد قطر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے دوحا میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے وٹکوف بھی قطر میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع ہونے کے مثبت اشارے ملے ہیں، امریکی عہدے داروں سے اس لیے ملنا چاہتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کی جائے تاہم فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کا پہلے مرحلے میں توسیع کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

مزید خبریں :