09 فروری ، 2014
دبئی…وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 480 ارب روپے کا قرض واپس کیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا دبئی میں پاکستان بزنس اور انویسٹمنٹ سیمینارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی صورت حال اب بہتر ہے، جی ڈی پی کی شرح 2فیصد سے 5فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.50فیصد تک اضافہ ہوا، بجٹ خسارہ 8.8فیصد سے 8فیصد تک لائے ہیں، اگلے سال بجٹ خسارہ 6.3فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔