09 فروری ، 2014
سڈنی…آسٹریلیا کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ شدید ہوگئی ، ریاست وکٹوریا میں 5 سال کی بدترین صورتحال ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ریاست وکٹوریا میں 9 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے ، قابو سے باہر ہونے والی آگ پر ایمرجنسی وارننگ جاری کردی گئی ہے ، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا ہے ،فائر فائٹرز25 دن سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔