09 فروری ، 2014
چمن…چمن میں لیویز نے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی۔انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز چمن شہر سے ایک گاڑی چھین لی گئی تھی جس پر لیویز اہلکاروں نے رحمان کہول روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپا مارا ، جہاں سے 3 ڈاکو ؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے گاڑی، موٹر سائیکل اور ایک کلاشنکوف برآمد کی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔