پاکستان
09 فروری ، 2014

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام،پولیس نے 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام،پولیس نے 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا

پشاور…پشاورمیں بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناکر5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے بم پشتخرہ کے علاقہ میں سڑک کنارے نصب کر رکھاتھا، جس کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیاگیا۔ پولیس اہلکاروں نے بم ناکارہ بناکر تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ خیبر پختونخواہ کے سربراہ شفقت ملک کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم پانچ کلو وزنی تھا۔

مزید خبریں :