پاکستان
09 فروری ، 2014

چوہدری نثار کا مولانا سمیع الحق کو فون،طالبان کمیٹی کی واپسی پر گفتگو

چوہدری نثار کا مولانا سمیع الحق کو فون،طالبان کمیٹی کی واپسی پر گفتگو

اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار نے مولانا سمیع الحق کو ٹیلی فون کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا سمیع الحق سے سوال کیا کہ طالبان رابطہ کمیٹی نے آج واپس پہنچنا تھا، تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟مولانا سمیع الحق نے جواب دیا کہ رابطہ کمیٹی کی طالبان سے ملاقات کے دوران ڈرون طیارے مسلسل پرواز کرتے رہے جس کی وجہ سے بات چیت کی جگہ بار بار تبدیل کرنا پڑ رہی ہے، ۔وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ چودھری نثار اور مولانا سمیع الحق نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ طالبان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی اسلام آباد واپسی میں تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کی طالبان سے ملاقات کے دوران ڈرون طیارے کثرت سے فضا میں منڈلا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملاقات کی جگہ بار بار تبدیل کرنی پڑ رہی ہے۔ وزیر داخلہ چو دھری نثار کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو باہر سے سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش پاکستان دشمنی کے مترادف ہو گی۔

مزید خبریں :