پاکستان
10 فروری ، 2014

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں آستانے پر حملہ،8افراد جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں آستانے پر حملہ،8افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں آستانے پر فائرنگ اور بم حملے میں باپ اور بیٹی سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے،،پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے خول بھی برآمد کرلئے ہیں۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سیکٹر12 میں واقع آستانے پر 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 سے آٹھ حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور12 افرادزخمی ہوگئے۔ایس پی بلدیہ کے مطابق حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین نے سول اسپتال کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے عزیز آستانے پر زیارت کے لیے گئے تھے۔ جاں بحق افراد میں ایک بچی بھی شامل ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 2 درجن سے زائد 9 ایم ایم پستول کے خول بھی تحویل میں لئے ہیں،جبکہ زخمیوں اور اہل علاقہ کے بیانات بھی قلم بند کر لیے ہیں۔ سینئر ایم ایل او سول اسپتال ڈاکڑآفتاب چنڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں باپ اور بیٹی بھی شامل ہے،،جبکہ مرنے والے 8 افراد میں سے 7 کی شناخت ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :