پاکستان
10 فروری ، 2014

مطالبات: طالبان اور حکومتی کمیٹی میں آج ملاقات کا امکان

مطالبات: طالبان اور حکومتی کمیٹی میں آج ملاقات کا امکان

اسلام آباد…پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ نے طالبان شوریٰ سے ملاقات کی ہے جس میں تین بنیادی مطالبات سے آگاہ کیا گیا ہے، ذرائع کہتے ہیں کہ طالبان نے آئین کے دائرے میں مذاکرات سمیت حکومت کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، طالبان کمیٹی کے وفد کی آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا امکان ہے۔ جیونیوز کے سینیئر اینکر پرسن حامد میر کے مطابق طالبان کی نامزد کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم، یوسف شاہ اور مولانا حسیب نے اتوار کو طالبان کمانڈروں سے ملاقات کی، ہفتے کے روز میران شاہ پہنچنے پر وفد نے سیاسی شوریٰ سے ملاقات میں حکومت کے مطالبات اور شرائط طالبان کے سامنے رکھیں، ذرائع کے مطابق طالبان نے حکومت کی اکثر شرائط مان لی ہیں جس میں آئین کے دائرے میں مذاکرات کا نکتہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے وفد کو اپنے تین بنیادی مطالبات سے آگاہ کیا ہے ، جس میں قیدیوں کی رہائی ، قبائلی علاقوں سے فوج کی واپسی اور آپریشن کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ شامل ہے۔ طالبان کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں شریعت کے نفاذ کی شرط نہیں رکھی گئی، جبکہ کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کا وفد آج واپس پہنچے گا اور حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی جائے گی اور اس کے بعد ممکنہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں :