پاکستان
10 فروری ، 2014

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مردم شماری کرانے کی منظوری دیے جانے کاا مکان ہے، جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مختلف وزارتوں اور اداروں کے متنازع امور پربھی بات کی جائے گی۔ اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہوگا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور رکن وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔ ملک میں مردم شماری کا معاملہ گزشتہ ایک سال سے منظوری کا منتظرہے ، ذرائع کے مطابق صوبوں سے مشاورت کے بعد اس کی منظوری دے دی جائے گی اور وقت کا تعین بھی کردیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں لاکھڑا پاور پراجیکٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ بجلی وگیس چوری کی روک تھام کے نئے قوانین کے نفاذ کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ اجلاس میں صوبوں کو بجلی وگیس کی فراہمی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائیگا اور وفاق سے صوبوں کومنتقل ہونے والی وزارتوں اور اداروں کے متنازع امور پر بھی بات کی جائے گی۔

مزید خبریں :