پاکستان
10 فروری ، 2014

ججز بندی کیس:مشرف کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

 ججز بندی کیس:مشرف کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

اسلام آباد…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کی۔پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش عدالت میں پیش ہوئے۔سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی اور دو ضمانتی راشد اور مشتاق عدالت میں پیش ہوئے۔پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کئے جانے پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کا اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف گزشتہ کئی سماعتوں سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔پرویز مشرف کو انکے ضامنوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر پرویز مشرف کے وکیل الیاس نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف علیل ہیں اور عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ سابق صدر کے وکیل نے آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کرانے کی یقین دھانی کرا دی۔کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :