پاکستان
10 فروری ، 2014

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے مولانا سمیع الحق سے اکوڑہ خٹک میں ملاقات

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے مولانا سمیع الحق سے اکوڑہ خٹک میں ملاقات

اکوڑہ خٹک …شمالی وزیرستان میں طالبان سے بات چیت کے بعد مذاکراتی کمیٹی ہیلی کاپٹر میں واپس اکوڑہ خٹک پہنچ گئی ، جہاں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات جاری ہے، جس کے دورانپروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ کی طالبان سے ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کی آج حکومتی کمیٹی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان مذاکراتی ٹیم نے شمالی وزیرستان میں دو روز قیام کیا، جس کے دوران طالبان سیاسی شوریٰ اور اہم کمانڈر ز سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اور طالبان کے مابین ہونے والی مذاکراتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔طالبان مذاکراتی ٹیم میں پروفیسرابراہیم اور کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر یوسف شاہ اورعبدالحسیب شامل ہیں۔

مزید خبریں :