10 فروری ، 2014
کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو رہے ہیں۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق صوبے بھر میں سی این جی کی فراہمی منگل کی صبح تک معطل رہے گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گھریلو صارفین کی سہولت کے پیش نظر سی این جی شیڈول میں معمولی ردو بدل بھی کیا جا سکتا ہے۔