10 فروری ، 2014
اسلام آباد…انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں 3 ملزمان پرفرد جرم عائد کر دی ہے۔ راولپنڈی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بیدار نے کی۔ نامزد 3 ملزمان عبد الرحمان ،ارسلان اور ایاز پر فردجرم عائدکردی گئی تاہم انہوں نے جرم کی صحت سے انکارکیا۔ عدالت نے بارہ مارچ کواستغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی ہیں ۔