پاکستان
10 فروری ، 2014

غداری کیس کی سماعت سے پہلے وکلا میں جھڑپ

غداری کیس کی سماعت سے پہلے وکلا میں جھڑپ

اسلام آباد…خصوصی عدالت میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے مشرف کے وکیل رانا اعجاز پر حملے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا جس پر بنچ کے سربراہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا رکارڈ طلب کرلیا آج پھر مشرف کے وکیل رانا اعجاز اور پراسیکیوٹر اکرم شیخ میں جھڑپ ہوئی ، سماعت کا آغاز ہوا تو اکرم شیخ نے الزام عائد کیا کہ رانا اعجاز نے ان پر حملے کی کوشش کی ہے ، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ وکلا عدالتی وقار کا احترام کریں،کالج اور اسکول کے بچے بھی ایسا نہیں کرتے ،بنچ کے سربراہ نے وکلا میں جھڑپ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا رکارڈ طلب کرلیا ، اور کہا کہ آج سماعت کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔خالد رانجھا نے دلائل کا آغاز کرنے سے پہلے کہا کہ آج کے دن کا آغاز اچھا نہیں ہوا، وکلا نے آپ کا موڈ خراب کردیا، اگر قاضی کا موڈ اچھا نہ ہو تو کیس نہیں سننا چاہیے،جسٹس فیصل عرب نے خالد رانجھا کو ہدایت کی کہ وہ دلائل کا آغاز کریں ۔

مزید خبریں :