کھیل
10 فروری ، 2014

پاکستان کرکٹ بورڈکاآئین معطل ،چیئرمین ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹادیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈکاآئین معطل ،چیئرمین ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹادیاگیا

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے بطور پیٹرن پی سی بی ایک شق تبدیل کی،جس کے بعدسارامنظرنامہ ہی بدل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کاآئین معطل کردیا گیا۔ ذکاء اشرف چیئرمین نہیں رہے، گورننگ بورڈ تحلیل ہوگیا۔ حکومت نے پی سی بی کے معاملات چلانے کے لیے 8رکنی عبوری انتظامی کمیٹی قائم کردی۔ جس میں سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان، نجم سیٹھی،سابق کپتان ظہیرعباس، سابق ٹیسٹ کرکٹراقبال قاسم، شکیل شیخ،یوسف کھوکھر، نویداکرم چیمہ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ چوہدری اعجازشامل ہیں۔عبوری انتظامی کمیٹی چیئرمین پی سی بی کاانتخاب کرے گی۔علاوہ ازیں ایڈہاک مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پی سی بی کی عبوری کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :