10 فروری ، 2014
کراچی…بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ویزے مل گئے۔ ون ڈے سیریزٹرافی کی رنگا رنگ تقریب کراچی میں ہوئی۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں کھلاڑی ٹرافی لی کر آئے، جس کی رونمائی میں کئی رنگ نظر آئے، پاکستان اور بھارت کی بلائِنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئینٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ آنکھوں والے پاکستان آنے سے گھبراتے ہیں، نابینا کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔