10 فروری ، 2014
ممبئی …بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کو ویسے تو ابھی تک کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی لیکن اب وہ بہت جلد نظر آئیں گی آج کل بالی وڈ کے ہاٹ کیک سلمان خان کے ساتھ ، راج شری بینر تلے بننے والی فلم کے نام کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا مگر یہ تو پکا ہے کہ فلم کے ہیرو ہونگے سلمان خان جو کہ سورج برجاتیہ کے ساتھ پورے 17 سال بعد کام کررہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق فلم کی ہیروئن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔جن میں سونم کا نام فائنل ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، واضح رہے کہ سونم کپور نے اپنی پہلی فلم ساوریہ میں بھی سلمان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔۲2