11 فروری ، 2014
کراچی…ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ محمد عادل کو 8 فروری کو گرفتار کیا گیا اور تشویشناک حالت میں ان کے بھائی کے حوالے کیا گیا۔عادل کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی، زمین پر لیٹے ہوئے تھے۔ حیدر عباس رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے محمد عادل کو بچانے کی بھرپور کوششیں کیں۔محمد عادل کی تدفین عزیز آباد قبرستان میں کی جائے گی۔