11 فروری ، 2014
لاہور…لاہور کینٹ میں جامعہ منظور اسلامیہ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ترجمان جامعہ منظور اسلامیہ کے مطابقسیکیورٹی گارڈز نے صوابی سے تعلق رکھنے والے مشکوک شخص کوپکڑلیا،خودکش حملے کی نیت سے آنے والے شخص نے جامعہ منظور اسلامیہ کے گارڈ کو بیان دیا ہے کہ حملے کیلئے آیاتھا،پشتو اورپنجابی زبان بولنے والے افراد کو لڑانے کا ٹاسک دیا گیا تھا،ملزم نے مزید مزنکشاف کیا کہ مہمند ایجنسی میں میرے لیڈروں نے پنجاب میں انتشار پھیلانیکی ذمیداری لگائی جبکہ کراچی میں بھی مشن دے کربھیجا گیا، ناکامی پرواپس بلا لیا گیا۔مشکوک شخص کے پاس سے حساس مقامات کے نقشے بھی ملے ہیں۔