11 فروری ، 2014
اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور کے سینما گھر میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دھماکے ملک میں امن کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ دھماکوں میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔