پاکستان
11 فروری ، 2014

لانڈھی میں پولیس کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کے دو کارکن گرفتار

لانڈھی میں پولیس کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کے دو کارکن گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے لانڈھی میں سکھن کے قریب پولیس نے کاروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دو کارکن گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی کے علاقے سکھن میں کاروائی کرتے ہوئے کالعد تحریک طالبان کے دو کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احسان اللہ اور غلام یونس کے نام سے ہوئی ہے ،دونوں ملزمان دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد ارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید خبریں :