11 فروری ، 2014
ممبئی…بھارتی فلم ”گلاب گینگ“ کی ریلیز خطرے میں پڑ گئی۔ گلاب گینگ کی سربراہ سمپت پال فلم بنانے کی اجازت نہ لینے پر ناراض ہوگئیں، انہوں نے فلم کی ریلیز رکوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ بالی ووڈ فلم ”گلاب گینگ“ جس میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں مادھوری ڈکشت۔ تاہم حقیقی زندگی کی ”گلاب گینگ“ کی سربراہ سمپت پال اس فلم کو لے کر کافی ناراض ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر نے ان کی زندگی پر فلم بنانے سے قبل ان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں سمجھی، جس سے انہیں تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی ریلیز روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔فلم ”گلاب گینگ“7مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ ”گلاب گینگ“ بھارت میں خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے آواز اٹھاتا ہے۔