دنیا
12 فروری ، 2014

برطانیہ میں شدید سیلاب ، ٹیمز بپھرنے سے قریبی علاقے زیر آب

برطانیہ میں شدید سیلاب ، ٹیمز بپھرنے سے قریبی علاقے زیر آب

لندن…برطانیہ میں شدید بارشوں سے دریائے ٹیمز میں پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی علاقے زیر آب آگئے ہیں،لوگوں کو کشتیوں اور بڑی گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، برکشائر اور سرے کاوٴنٹیوں میں سیلاب کی 14 وارننگ جاری ہو چکی ہیں جبکہ سمرسٹ میں بھی سیلاب کے خطرے کی وارننگ دی گئی ہیں۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سیلابی صورتحال کے پیش نظر مشرق وسطیٰ کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے اور کہا کہ حکومت سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہرممکن اقدام کرے گی۔

مزید خبریں :