12 فروری ، 2014
حیدرآباد… نیو سعید آباد کے قریب پیر جھنڈو کے مقام پر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیو سعید آباد کے قریب شکارپور سے کراچی جانے والی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مٹیار ی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب بس شکارپور سے کراچی جارہی تھی۔