12 فروری ، 2014
الجزائر… الجزائر میں مال بردار فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں103افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی ٹی وی کے مطابق حادثہ شمال مشرقی پہاڑی علاقے ام البواقی میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق ہرکولیس سی 130 طیارے پر فوجی اہلکاروں کے رشتے دارسوار تھے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ اعلیٰ فوجی اہلکار کرنل لحمادی بوغرن نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ طیارہ جبل فرطاس کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جو دارالحکومت الجزائر سے 380 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق میں واقع ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔