دنیا
02 اپریل ، 2012

سائبیریا میں مسافر طیارے کو حادثہ،29ہلاک،14زخمی

سائبیریا میں مسافر طیارے کو حادثہ،29ہلاک،14زخمی

ماسکو… سائبیریا کے مغربی علاقے میں روسی طیارہ گر کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق29مسافر ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ طیارے میں43مسافر سوار تھے۔ ۔روس کی وزارت ہنگامی امور کے مطابق طیارہ روسچینو سے سائیبیریا کے شہر Surgut جارہا تھا جس میں انتالیس مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ ہنگامی وزارت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ کی جگہ پر29 لاشیں ملی ہیں ،جبکہ 14افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :