انٹرٹینمنٹ
12 فروری ، 2014

عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈاکوفلم’ہائی وے‘ سے امیدیں

 عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈاکوفلم’ہائی وے‘ سے امیدیں

ممبئی …بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈاکو اپنی فلم "ہائی وے " سے بہت امیدیں ہیں،کہتے ہیں ایسی اداکاری انہوں نے پہلے نہیں کی۔بھارت کی 6 ریاستوں کا سفر ٹرک پر۔ اغوا ، بندوق اورانجانے لوگوں کے درمیان آزادی کا مزہ، یہ ہے ڈائریکٹر امتیاز علی کی نئی فلم "ہائی وے"، جس میں عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈا ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ممبئی میں فلم پروموشن کے دوران عالیہ نے کہا کہ انہوں نے فلم میں محنت کی ہے، جوفلم میں نظر آئے گی۔رندیپ کاکہنا تھا کہ عالیہ اداکاری کے لیے ہی پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے ہر کردار بہت خوبی سے نبھایا ہے۔فلم کی موسیقی آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، جب کہ پلے بیک سنگرز میں رندیپ ہوڈا بھی شامل ہیں۔فلم 21 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :