دنیا
12 فروری ، 2014

افغان صدارتی انتخابی مہم کابل سے باہرنہ نکل سکی،طالبان کاخوف سوار

افغان صدارتی انتخابی مہم کابل سے باہرنہ نکل سکی،طالبان کاخوف سوار

کابل… افغانستان میں صدارتی انتخابی مہم دوسرے ہفتہ میں داخل ہونے کے باوجود کوئی امیدواردارلحکومت کابل سے باہرنکل کرکسی بھی صوبے میں ریلی اورنہ ہی کوئی عوامی اجتماع منعقد کرسکا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی دارلحکومتوں میں صرف چارصدارتی امیدواروں کے پوسٹرنظرآرہے ہیں جبکہ حالیہ انتخابی مہم کے دوران عوام میں2009 کے انتخابات کے مقابلے میں بھی کم جوش وجذبہ پایا جاتاہے۔انتخابی مہم کے پہلے دن صدارتی امیدوار دن داؤد سلطان زئی نے صوبہ ہرات میں ایک ریلی سے خطاب کیا جس کے بعد وہ کابل تک محدود ہوگئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان کے غیض وغضب کا نشانہ بننے کے خوف سے عوام اورصدارتی امیدواروں کے سپورٹرز کارنر میٹنگز منعقد کرنے سے بدستورکترارہے ہیں۔

مزید خبریں :