02 جون ، 2025
1100سے زائد پناہ گز ین ایک ہی روز میں 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچ گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں پناہ گز ینوں کی آمد ایک ریکارڈ ہے۔
رواں سال 14ہزار 811 افراد غیر قانونی طریقے سے برطانیہ پہنچ چکے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔
برطانوی وزیر دفاع نے کہاکہ 5 سال میں برطانیہ نے اپنی سرحدوں کاکنٹرول کھو دیا ہے، پناہ گز ینوں کو روکنے سے متعلق فرانس کےساتھ معاہدہ طے پایاہے۔