12 فروری ، 2014
اسلام آباد…جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر ریاست کے خلاف مسلح جدو جہد غیر شرعی ہے۔انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں پروگرام کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر حملوں میں کوئی اور نہیں طالبان ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی اصل کنجی جی ایچ کیو کے پاس ہے۔