13 فروری ، 2014
کراچی…وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے گورنر ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر کراچی تشریف لائے ہیں، تمام جماعتوں کی جائز باتوں پر عمل کیا جائے گا، نہال ہاشمی نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف 18 فروری کو کراچی آئیں گے۔