13 فروری ، 2014
کراچی…اورنگی ٹاوٴن میں بارودی مواد بنانے والی فیکٹری کاانکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کی فرید کالونی میں واقع بارودی مواد بنانے والی فیکٹری پر حساس اداروں اور سی آئی ڈی نے مشترکہ چھاپامار کارروائی کے دوران فیکٹری سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد۔چھاپے کے دوران خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔فیکٹری میں بم اور خود کش جیکٹس بنائی جاتی تھیں۔