پاکستان
14 فروری ، 2014

پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کااعلامیہ جاری

پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کااعلامیہ جاری

انقرہ…پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی و علاقائی سیکیورٹی سے متعلق جامع بات چیت کی گئی ہے، مذاکرات میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے عالمی برادری کرداراداکرے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کافیصلہ قابل تحسین ہے، افغانستان میں امن و استحکام عالمی امن کیلئے ضروری ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اور ترکی افغانستان میں امن کوتقویت دیں گے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مثبت سمت میں اہم پیش رفت ہے، ان کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگرکرنے کی ضرورت ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے درمیان موثر سرحدی انتظام کیلئے تعاون کی اہمیت پرزوردیاگیا۔

مزید خبریں :