پاکستان
14 فروری ، 2014

کراچی:قیوم آباد میں رینجرز افسر کی گاڑی پر خودکش حملہ،2اہلکار زخمی

کراچی:قیوم آباد میں رینجرز افسر کی گاڑی پر خودکش حملہ،2اہلکار زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے قیوم آباد میں رینجرز کے ایک اعلیٰ افسر کی گاڑی پرخود کش حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد سی ایریا میں خودکش حملہ آور نے غازی رینجرز کے ایک اعلیٰ افسر کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور خود کو گاڑی کے سامنے دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے افسر کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسر کی گاڑی قیوم آباد سے ڈیفنس جارہی تھی۔واضح رہے کہ اسی علاقے میں کچھ عرصہ قبل پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :