14 فروری ، 2014
کراچی …وزیراعظم کے خصوصی معاونشجاعت عظیم نے کراچی ایئرپورٹ سے کسٹمزاوراے این ایف کے چیکنگ کاوٴنٹرختم کرنیکاحکم دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل لاوٴنج میں کسٹمزاوراے این ایف کے کاوٴنٹرزہٹائے جارہے ہیں۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ شجاعت عظیم نے ہدایتکی ہے کہ بیرون ملک جانیوالوں کوصرف اے ایس ایف کے کاوٴنٹرپرچیک کیاجائے۔ذرائع نے کہا کہ کسٹمز،اے این ایف کے کاوٴنٹرپردرجنوں افراداسمگلنگ کے الزامات پرپکڑے جاتے ہیں۔تاہم اب شجاعت عظیم کی ہدایت پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کوایک جگہ چیک کیاجائے گا،جس کے بعد کسٹمزاوراے این ایف افسران کواے ایس ایف کاوٴنٹرپرہی مسافروں کوچیک کرنیکی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔