دنیا
02 اپریل ، 2012

اتحادی افواج کا 11 طالبان کو ہلاک کو ہلاک کرنے کا دعوی

کابل…فارن ڈیسک… افغان اور اتحادی سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 11 طالبان کو ہلاک اور 13 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں مزید ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ افغانستان کے 10 صوبوں میں افغان اور اتحادی فورسز نے 15 مشترکہ آپریشنز کے دوران 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 13 کو حراست میں لے لیا۔ اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود میں برآمد کیا گیا۔ دریں اثناء امریکی وزارت دفاع نے افغانستان میں مزید ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق صوبہ لوگر میں کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا 25 سالہ امریکی فوجی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :